0
Friday 17 May 2013 19:10

فضل الرحمان کی امریکی سفیر سے ملاقات، خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

فضل الرحمان کی امریکی سفیر سے ملاقات، خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ان کی جماعت کو ہروایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر نے پاکستان میں عام انتخابات پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ امریکی سفیر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا ملک افغانستان سے پرامن انخلا چاہتا ہے، تاکہ افغانستان میں استحکام ہو۔ مولانا فضل الرحمان نے ا لزام لگایا کہ وزیرستان میں ان کے پولنگ ایجنٹس کو صبح سے شام تک یرغمال بنائے رکھا گیا۔ الیکشن کے دوران حالات کسی اور نے خراب کئے مگر ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتے، ہمارے استعمال شدہ ووٹ کھیتوں، نالوں اور گٹروں سے مل رہے ہیں، جن سیٹوں پر رات میں جیت رہے تھے صبح وہاں ہارنے کا اعلان سنا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ اس سے پہلے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی، رچرڈ اولسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے، ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا حکومت اور قبائلی علاقوں کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں حکومت سازی کے عمل میں غیر جانبدار رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 264929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش