0
Monday 20 May 2013 22:55
نواز شریف کو ہماری اہمیت معلوم ہے

ملک میں قیام امن کیلئے نواز شریف کا اہم پیغام ملا ہے، مولانا سمیع الحق

ملک میں قیام امن کیلئے نواز شریف کا اہم پیغام ملا ہے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کیلئے میاں نواز شریف کا اہم پیغام ملا ہے اور وہ ہرممکن تعاون کریں گے، لیکن اگر بیرونی دباوٴ قبول کیا گیا تو انجام پچھلی حکومتوں جیسا ہوگا، میاں صاحب نے ان حالات میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، بڑی اہم شخصیت کے ذریعے صبح ہی ان کا تفصیلی پیغام ملا ہے، وہ چاہتے ہیں ہم ان معاملات میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہماری اہمیت معلوم ہے، الحمدللہ آج سارا افغانستان دارالعلوم حقانیہ کا مرہون منت ہے، جہاد میں شامل 95 فیصد طالبان اس ادارے کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں اور سب مجھے اپنا باپ سمجھتے ہیں، ان کو بھی یہ احساس ہے میں ان سے بھی کہوں گا ذرا ہمت سے کام لیں اور بیرونی ایجنڈہ اگر کوئی ہم پر مسلط کرنا چاہے تو خدارا ان کی باتوں میں نہ آئیں ورنہ وہی انجام ہو گا جو پچھلی حکومتوں کا ہوا، وہ اللہ کے نام سے میدان میں نکلیں، انشاءاللہ عمران خان کی صوبائی حکومت بھی ان کے ساتھ ہو گی، ہم کچھ مانگے بغیر، اقتدار میں شامل ہوئے بغیر جہاں ضرورت سمجھتے ہیں ساتھ دیتے ہیں۔ میری اپیل ہوگی کہ اس آگ کو بجھانے میں پوری توجہ مرکوز فرمائیں۔ سمیع الحق کا کہنا ہے کہ جس طرح پرویز خان نے کہا کہ ہماری روایت میں مذاکرات اور جرگے کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، اگر بندوق سے دبا سکتے تو 5 سال میں نہیں 13 سال میں دبا چکے ہوتے، بندوق سے معاملہ حل نہیں ہو گا، حالات یہاں ٹھیک ہوں گے تو امریکہ جلد بوریا بستر لپیٹے گا۔
خبر کا کوڈ : 265894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش