0
Monday 20 May 2013 20:39

علامہ خرم قادری کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کی کال دینگے، سنی اتحاد کونسل

علامہ خرم قادری کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج کی کال دینگے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، حاجی محمد حنیف طیب، پیر محمد اطہر القادری، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، پیر فضیل عیاض قاسمی، طارق محبوب، محمد نواز کھرل، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی محمد حسیب قادری، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، علامہ نواز بشیر جلالی اور صاحبزادہ سیّد صابر گردیزی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علامہ خرم رضا قادری شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

کراچی اور بلوچستان کے بعد لاہور میں علمائے اہلسنّت کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے اور پاکستان بنانے والوں کی اولاد کا قتل لمحۂ فکریہ ہے۔ اہلسنّت کو پرامن اور محب وطن ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ نگران حکومت علامہ خرم رضا قادری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام ریاستی وسائل استعمال میں لائے۔ علامہ خرم رضا قادری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے اہلسنّت میں سخت اضطراب اور تشویش پائی جاتی ہے۔ قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پرامن اہلسنّت سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 265874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش