0
Wednesday 29 May 2013 15:49

پشاور، دھماکہ کے شہداء سپرد خاک، سروس روڈ پر احتجاج

پشاور، دھماکہ کے شہداء سپرد خاک، سروس روڈ پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں گزشتہ روز دھماکہ میں شہید ہونے والے ظہیر عباس اور گلشن علی کو سپردخاک کردیا گیا۔ قبل ازیں شہداء کی نماز جنازہ امامیہ کالونی گلبہار میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ بعدازاں شہداء کے جنازوں کو لبیک یا حسین (ع) کی صداوں میں جی ٹی روڈ کے قریب سروس روڈ پر لایا گیا، جہاں جنازوں سمیت احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فضاء لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ بعدازاں گلشن علی کو امامیہ کالونی جبکہ ظہیر عباس کو ہزار خوانی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 268708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش