0
Saturday 1 Jun 2013 13:23

دہشتگردوں کیخلاف ڈرون حملے درست اور قانونی ہیں، جان کیری

دہشتگردوں کیخلاف ڈرون حملے درست اور قانونی ہیں، جان کیری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ القاعدہ اور طالبان کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، اس لئے ڈرون حملے قانونی ہیں۔ جان کیری نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف ڈرون حملے جائز ہیں۔ ان کا کہنا تھا امریکہ ڈرون حملے اپنے دفاع میں اور آخری آپشن کے طور پر کرتا ہے۔ صدر اوباما ڈرون پالیسی کو شفاف بنانے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ جان کیری کا کہنا تھا ڈرون حملوں کے ذریعے صرف ان افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو امریکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرہ ہوں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ڈرون حملوں کے ذریعے القاعدہ کے درجنوں، تربیت یافتہ کارکن، عہدیدار اور بم بنانے والے مارے جا چکے ہیں۔ ان حملوں کے ذریعے افغانستان میں موجود امریکی اور یورپی فوجیوں کے خلاف کئی منصوبے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 269596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش