0
Saturday 29 May 2010 13:00

امریکا پاکستانی قبائلی علاقوں پر یک طرفہ حملہ کر سکتا ہے،رپورٹ

امریکا پاکستانی قبائلی علاقوں پر یک طرفہ حملہ کر سکتا ہے،رپورٹ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے اس امر پر غور شروع کر دیا ہے کہ اگر امریکا میں کسی دہشت گردی کے تانے بانے پاکستانی قبائلی علاقے سے ملے تو پاکستان پر یک طرفہ حملہ کر دیا جائے۔ایک امریکی اخبار نے سینئر امریکی فوجی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوج اس آپشن پر غور کر رہی ہے کہ اگر امریکی سرزمین پر کسی کامیاب حملے کا تعلق پاکستانی قبائلی علاقے سے ملے تو پاکستان پر حملہ کر دیا جائے،تاہم ایک سینئر فوجی عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ یہ حملہ انتہائی ناگزیر اور سنگین صورت حال میں کیا جائے گا،جب صدر اوباما کو اس بات کا یقین ہو جائے کہ سی آئی اے کے ڈرون حملوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے۔
حملوں پر غور اس ماہ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر ناکام دہشت گردی کی کوشش پکڑے جانے کے بعد کیا جا رہا ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ٰفضائی اور میزائل حملوں پر انحصار کرے گی تاہم ضرورت پڑنے پر اسپیشل آپریشنز دستے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں،جو پہلے ہی افغانستان میں موجود ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسند گروپوں کے خلاف تادیبی کارروائی پر گزشتہ کئی سال سے غور کیا جا رہا ہے۔اس عہدیدار نے بتایا کہ امریکی فوج میں اس امر پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ فضائی حملے اس طرح کیے جائیں کہ القاعدہ اور اس کے حامیوں سے لاحق خطرات کا تدارک ہو سکے۔لیکن پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات کو نقصان نہ پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 26978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش