0
Sunday 2 Jun 2013 02:25

قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ لیں گے، ایم کیو ایم

قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ لیں گے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپوزیشن میں شامل سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ووٹ دیکر پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نئی مثال قائم کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاق اور صوبہ سندھ کی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایم کیو ایم، اپوزیشن میں رہتے ہوئے جمہوریت کے فروغ، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے تعین کیلئے ایم کیو ایم سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے ارکان سے رابطے کرنے والی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم، جمہوریت پسند جماعت ہے جو بات چیت اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے تاہم اس مرتبہ ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپوزیشن میں شامل سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 269824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش