0
Wednesday 12 Jun 2013 09:42

آزاد کشمیر کے بعد منگلا کی بجلی پاکستان کو دی جائے، فاروق خان

آزاد کشمیر کے بعد منگلا کی بجلی پاکستان کو دی جائے، فاروق خان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں زلزلہ کے بعد سے 1800 سکولوں کا کام ابھی تک رکا ہوا ہے۔ ادارے آزاد کشمیرمیں آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ہمارے اداروں کے حالات ٹھیک نہیں۔ آزاد کشمیر کو منگلا کی بجلی ملنی چاہیے۔ پہلے ہماری بجلی کی ضرورت پوری ہونی چاہیے اس کے بعد پاکستان کو بجلی دینی چاہیے، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ کھوئی رٹہ میں میڈیا کے نمائندون سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اندھیروں میں رہیں یہ غلامانہ سوچ ہے ہم بلاتنخواہ فوجی رہنا چاہتے ہیں۔ ہم نے ہندوستان کو موقع دیا ہے کہ وہ ہمارے دریائوں پر بند باندھے۔ ہمارے دریائوں کے پانی سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلہ میں اگلے ہفتہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے بات کروں گا۔ 

راجہ فاروق ںے کہا کہ پاکستانی عوام نے جو مینڈیٹ مسلم لیگ کو دیا ہے وہ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے دیا ہے۔ ہم نے رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے انتخابات میں اہم کردار ادا کیا ہے 90 فیصد مہاجرین نے مسلم لیگ کو ووٹ دیئے۔ انھوں نے کہا کہ اگر انگوٹھے چیک کرنے ہیں تو کشمیر کے لوگوں کے کریں تو پتہ چل جائے گا کس کے ووٹ کہاں گئے ہیں ہم اگر مصلحت کا شکار ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔ سردار عتیق کی سسٹی کی وجہ سے بارڈر کے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے، پی سی ون کا منصوبہ ابھی تک التواء میں پڑا ہوا ہے اس کی وجہ سے بارڈر کے لوگوں کے تعمیراتی کام ہونے ہیں۔ اے ڈی پی نے دو ارب روپے جاری کئے ہیں جو حکومت پاکستان کے پاس محفوظ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 272788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش