0
Tuesday 1 Jun 2010 14:51

اسرائیلی مظالم جاری،اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اسرائیلی مظالم جاری،اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا

 مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا بھر کے احتجاج اور سخت ردعمل کے باوجود اسرائیلی مظالم میں کمی نہیں آئی ہے اور تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے،جبکہ غزہ فری موومنٹ نے صیہونی ناکہ بندی کو چیلنج کرتے ہوئے دو جہاز غزہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں میڈیا کو بتایا کہ شہید ہونے والے دو فلسطینی غزہ سے اسرائیلی سرحدوں میں داخل ہوئے تھے۔اس سے پہلے آزاد غزہ تحریک کی منتظم گریٹا وین نے کہا کہ غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید دو بحری جہاز غزہ بھیجے جا رہے ہیں،اور ان میں سے ایک سامان بردار جہاز غزہ روانہ ہو چکا ہے۔

خبر کا کوڈ : 27296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش