0
Thursday 13 Jun 2013 19:24

حالیہ بجٹ عوام ہی نہیں خود حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے،ثروت اعجاز قادری

حالیہ بجٹ عوام ہی نہیں خود حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے،ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا پیش کردہ بجٹ عوام کیلئے نہیں بلکہ آئی ایم ایف اور بیرونی آقاؤں کی ایما پر بنایا گیا ہے، عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا بلکہ جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ اور دیگر کئی ٹیکسز کے نفاذ سے تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے ان کے اخراجات کو بڑھایا گیا ہے، نئی جمہوری حکومت سے اس طرح کے بجٹ کی امید نہیں تھی البتہ وقت کی کمی کے باعث اگر ایسا کیا گیا ہے تو منی بجٹ پیش کرکے عوام کو ایلیف فراہم کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہو گی۔

وفاقی بجٹ 2013 پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا اور مہنگائی توانائی کے بحران، بے روزگاری اور بدامنی کے خاتمے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام کیلئے ہی نہیں بلکہ خود حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے، پیش کردہ بجٹ الفاظوں کا گورکھ دھندہ ہے اور اس سے بیرونی آقاؤں کو خوش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بجٹ کے بعد آنے والے منی بجٹ نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مزید کمر توڑی ہے، لیکن ہم نئی جمہوری حکومت سے اس بات کی امید کرتے ہیں کہ وہ وقت نہ ملنے پر جلد بازی میں بجٹ بنانے کی سزا عوام کو دینے کے بجائے منی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوئی مستقل تجاویز نہیں بلکہ تمام تر اقدامات ایسے ہیں کہ وہ صرف وقتی طور پر تو معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں لیکن اس کے اثرات انتہائی خراب ہوں گے، ملک کی تاجر اور صنعتکار برادری نے بھی اس بجٹ پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور عوام کو بھی اس سے کوئی ریلیف نہیں ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ایسے کسی بجٹ کو تسلیم نہیں کرے گی، جس میں عوام کو کوئی ریلیف نہ دی گئی ہو اور اگر حکومت چاہتی ہے کہ اس ملک کو حقیقی معاشی ترقی ملے تو وہ اپنے پیش کردہ بجٹ میں عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں ردوبدل کرے۔
خبر کا کوڈ : 273370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش