0
Wednesday 12 Jun 2013 21:20

حکومت وڈیروں اور سرمایہ داروں کی بجائے غریبوں کیلئے پالیسیاں ترتیب دے، ثروت قادری

حکومت وڈیروں اور سرمایہ داروں کی بجائے غریبوں کیلئے پالیسیاں ترتیب دے، ثروت قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت وڈیروں اورسرمایہ داروں کی بجائے غریبوں کے لئے پالیسیاں ترتیب دے۔ ملک میں ٹیکسوں کا نظام غیرمساویانہ،نان پروگریسو اور غیر موثر ہے۔ نئی حکومت ایسی پالیسی بنائے جس سے ٹیکسوں کی سالانہ وصولی میں اضافہ ہواور ٹیکس چوری کا سلسلہ بند ہوجائے۔ معاشی ترقی کے لئے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے۔ کشکول لے کر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک چکر لگانے والوں نے ملکی وقار کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فی الفور عملدرآمد کیاجائے۔ بھارت سے بجلی خریدنے کی بجائے ایران کی 10 ہزار میگاواٹ دینے کی پیشکش سے فائدہ اٹھایاجائے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی قوم کو مایوسی کی طرف نہ لے کر جائیں۔ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی توعوام کانئی حکومت اورجمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے، تباہی کاشکار معیشت کی بحالی، کمرتوڑ مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے جووعدے کیے تھے ان کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم میاں محمدنواز شریف ڈرون حملوں پرعوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر پالیسی بنائیں، پاکستان سُنی تحریک ان کا بھرپورساتھ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 273053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش