0
Saturday 15 Jun 2013 09:11

کشمیری عوام کرپٹ حکومت سے عاجز آ چکے ہیں، فاروق خان

کشمیری عوام کرپٹ حکومت سے عاجز آ چکے ہیں، فاروق خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق خان نے کشمیری تارکین وطن اور سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ موجودہ خراب اقتصادی صورتحال میں وفاقی وزارت خزانہ نے ایک متوازن اور حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا ہے۔ خود کفالت اور اپنے وسائل پر بھروسہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔ بیرونی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور گرتی ہوئی معیشت کے پیش نظر بحیثیت قوم سخت ترین فیصلے کیے بغیر پاکستان کو درپش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کینیڈا سے آئے مسلم لیگی رہنما سرفراز جہانگیر کی طرف سے راجہ فاروق کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔ 

راجہ فاروق نے کہا کہ حکومت پاکستان اندرونی مسائل سے نمٹنے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہائیڈرل پاور سے مستفید ہونے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں پیپلز پارٹی کی حکومت گڈگورننس تو دور کی بات اخلاقی اقدار کو پامال کر رہی ہے۔ دھاندلی کی پیدوار پی پی کی حکومت کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 273728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش