0
Saturday 15 Jun 2013 19:04

ایران کے صدارتی انتخابات، اب تک کے نتائج میں ڈاکٹر حسن روحانی کو واضح برتری حاصل

ایران کے صدارتی انتخابات، اب تک کے نتائج میں ڈاکٹر حسن روحانی کو واضح برتری حاصل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت داخلہ کی طرف اب تک سرکاری طور پر کل 58،764 پولنگ اسٹیشز میں سے 44،475 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، ان نتائج کے مطابق ابھی تک گنے گئے 2،75،94،719 ووٹوں میں سے مختلف امیدواروں کے حاصل کئے گئے ووٹوں کی تعدد درج ذیل ہے۔
کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد: 58،764
ووٹ گنے جانیوالے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد: 44،475
اب تک گنے گئے ووٹوں کی کل تعداد: 2،75،94،719 
درست قرار دیئے گئے ووٹوں کی تعداد: 2،66،82،084
ڈاکٹر حسن روحانی کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد: 1،40،20،138
ڈاکٹر محمد قالیباف کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد: 43،69،985 
ڈاکٹر سعید جلیلی کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد: 31،63،211 
ڈاکٹر محسن رضائی کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد: 31،29،044 
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد: 16،73،200  
سید محمد غرضی کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد: 3،26،005   

اس طرح کل 58،764 پولنگ اسٹیشن میں سے  44،475  پولنگ اسٹیشن کے اعلان شدہ نتائج کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنے باقی انتخابی رقیبوں پر واضح برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ جمہوری اسلامی ایران کے قانون کے مطابق کسی بھی امیدوار کو صدر منتخب ہونے کے لئے کل کاسٹ کئے گئے ووٹوں کے پچاس فیصد سے زیادہ کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگر پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا تو پھر پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیاں آئندہ جمعے کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 273758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش