0
Sunday 16 Jun 2013 09:14

کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، سردار عتیق

کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے یورپی پارلیمنٹ کے سٹرابرک سیشن میں یورپی پارلیمنٹ کے اہم ارکن سجاد حیدر کریم کے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ خطاب کی تعریف کرتے ہوئے اہل کشمیر کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ آئندہ مسئلہ کشمیر پر بے اعتنائی نہیں برت کی۔ اپنے ایک بیان میں سردار عتیق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، قتل عام اور جبروتشدد جاری ہے لیکن یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے اس کا موثر نوٹس نہ لینا افسوس ناک ہے۔ ایک طرف یورپ کے سیاستدان حقیقت پسندی کا دعوی کرتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں یہ دوھرا معیار صرف کشمیریوں کے ساتھ کیوں روا رکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سجاد حیدر ممبر پورپی پارلیمنٹ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر موثر نقطہ نظر پیش کیا ہے اور ان کا حالیہ اقدام قابل تحیسن ہے اس پر ہم ان کے بے حد شکرگزار ہیں۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ یورپ میں رہنے والے پاکستانی اور کشمیری اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے اور پورپی اداروں سے بھی توقع ہے کہ وہ حقائق کو تسلیم کریں گے۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں ہونے والے ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 273936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش