0
Monday 17 Jun 2013 17:43

کراچی دہشتگرد جماعت متحدہ کے ہاتھوں یرغمال ہے، شمشاد غوری

کراچی دہشتگرد جماعت متحدہ کے ہاتھوں یرغمال ہے، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز: مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر کراچی میں دہشت گردی کا نیا باب کھولا جا رہا ہے۔ عوام نے پیپلز پارٹی کو دہشت گردوں سے نجات کے لئے مینڈیٹ دیا مگر پی پی حکومت خود دہشت گردوں کے در پر ماتھا ٹیکنے چلے گئی جو سندھ کے عوام سے غداری کے مترادف ہے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر حیدری مارکیٹ سے آئے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام عرصہ دراز سے دہشت گرد جماعت متحدہ کے ہاتھوں یرغمال ہے عوام سمجھتی تھی کہ پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے شاید انھیں دہشت گرد جماعت سے نجات مل جائے گی لیکن سندھ حکومت نے متحدہ سے مل کر عوام کو ایک بار پھر دھوکا دیا ہے جسے سندھ خصوصاً کراچی کے عوام کبھی نہیں بھولے گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کراچی کے عوام کے ہر دکھ درد میں ساتھ ہے اور ساتھ ہی شہر کراچی میں گڑے دہشت گردوں کے پنجے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
 
شمشاد خان غوری نے کہا کہ کراچی میں رہنے والا ہر شہری متحدہ کے گھناﺅنے ہتھکنڈوں کو بخوبی جانتا ہے کیونکہ اپنے ایک کارکن کی ہلاکت پر عوامی مشکلات کی پروہ کیے بغیر جس طرح متحدہ دہشت گرد شہر بند کرا دیتے ہیں یہ عمل کراچی میں اس جماعت کی عوام دشمن سازشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ متحدہ جیسی خود غرض جماعت نے آج کراچی کو بارود کے ڈھیر پر لاکھڑا کیا ہے۔ شمشاد خان غوری نے مزید کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے قتل اور بم دھماکوں میں متحدہ کے کارندے شامل ہیں جن کا واضع ثبوت حالیہ گرفتار متحدہ کے ٹارگٹ کلرز کے اطراف جرم ہیں جو متحدہ کی گھناﺅنی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مفاہمت کر کے متحدہ کے ہر جرم میں برابر شریک ہونے کی دلیل دے دی ہے جو کراچی کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے اپنی کمر کس لیں۔
خبر کا کوڈ : 274366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش