0
Monday 17 Jun 2013 00:34

ملک کے موجودہ حالات میں ہم محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے، رحمان ملک

ملک کے موجودہ حالات میں ہم محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو حکومت سندھ میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جبکہ ایم کیو ایم نے اس حوالے سے رابطہ کمیٹی اور کارکنان سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ رحمان ملک کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رابطہ کمیٹی کیلئے پیغام لائے ہیں کہ آئین مل کر سندھ کی خدمت کریں، ملک کے جو حالات ہیں اس میں ہم محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے، پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے راہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا، پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات میں ملک بھر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ہم نے صدر زرداری سے لاپتہ کارکنوں کی جانیں بچانے کی اپیل کی ہے اور اپنے8 لاپتا کارکنوں کا معاملہ اٹھایا ہے، خالد مقبول صدیقی نے بلوچستان میں کل پیش آنے والے واقعات پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سندھ میں کام کرنا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی کے وفد کے رکن پیر مظہرالحق نے کہا سندھ میں بھائی چارے کی فضا برقراررکھنا چاہتے ہیں، مل کر ہی تشدد اور بدامنی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ سندھ کو اتحاد کی ضرورت پہلے سے بھی زیادہ ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے نظریات تقریباً ایک ہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 274152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش