0
Monday 17 Jun 2013 22:52

خیبر پختونخوا بجٹ، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، تعلیم اور توانائی کیلئے ایمرجنسی کا اعلان

خیبر پختونخوا بجٹ، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ، تعلیم اور توانائی کیلئے ایمرجنسی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 15 فیصد بڑھانے اور صوبے میں تعلیمی و توانائی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا ہے، بجٹ میں تعلیم کیلئے 66 ارب سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ جبکہ صحت کیلئے 22 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بیس چھوٹے پن بجلی گھر بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے کی حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا نظام مشعل راہ ہوگا۔ ایک ارب چھیانوے کروڑ سے زائد رقم فلاحی کاموں کیلئے مختص کئے گئے ہے۔ آئندہ تین سال میں غربت کی شرح نصف کردی جائے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا، صوبے میں 100 پرائمری اسکول قائم کیے جائیں گے۔ لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔ پن بجلی کے بیس منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی منظوری ملنے پر 450 میگا واٹ بجلی کے چار منصوبوں پر کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔ سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122 کا نظام قائم کیا جائے گا، جبکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں
خبر کا کوڈ : 274468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش