0
Tuesday 18 Jun 2013 20:32

شیر کی سواری مہنگی، بجٹ نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیے، شاہ محمود قریشی

شیر کی سواری مہنگی، بجٹ نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو شیر پر سواری مہنگی پڑے گی۔ بجٹ نے عوام کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔ عوام کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے حکمرانوں کے پاس معیشت کی بحالی، عوام کو ریلیف دینے سمیت دیگر اہم ایشوز کے حل کے لیے کوئی موثر پروگرام نہیں ہے اور صرف اور وعدوں سے ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ ایوان اور سینٹ سے منظوری سے قبل ہی وفاقی حکومت ہاتھ دھو کر عوام کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ حکومت کو ملک وقوم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مہنگائی میں اضافے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کے لیے حقیقی اقدامات کرنے چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 274742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش