0
Tuesday 18 Jun 2013 22:15

پشتہ خرہ میں مشتعل افراد کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، اشتہاری کو فرار کروادیا

پشتہ خرہ میں مشتعل افراد کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، اشتہاری کو فرار کروادیا
اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق سربند پولیس کے اہلکار ایس آئی حمد اللہ نے اپنے ساتھی اہلکار احمد گل کے ہمراہ اشتہاری ملزم شیر زمان کی گرفتاری کیلئے پشتہ خرہ بالا میں چھاپہ مارا اس دوران اشتہاری ملزم کے ساتھیوں بسم اللہ ، شفیع اللہ پسران باچازادہ، باچازادہ، صاحبزادہ پسران عبدالغفور اور عبد الحمید ولد باچازادہ نے شیر زمان کی گرفتاری کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں حمداللہ اور احمد گل کو زبردستی پکڑ لیا۔

اس دوران مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھاپائی کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انکی وردیاں پھاڑدیں ملزمان نے گرفتار ہو نیوالے اشتہاری ملزم شیرزمان کو پولیس سے زبردستی چھڑالیا اور اسے فرار ہونے میں مدد دی جس پر سربند پولیس نے ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
خبر کا کوڈ : 274770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش