0
Friday 21 Jun 2013 03:25

امن بحال ہوچکا، جنوبی وزیرستان چھوڑ کر جانے والے واپس آجائیں، جنرل کیانی

امن بحال ہوچکا، جنوبی وزیرستان چھوڑ کر جانے والے واپس آجائیں، جنرل کیانی
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے جنوبی وزیرستان چھوڑ کر جانے والے واپس آجائیں، علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے۔ تاہم عوام کے اطمینان تک فوج جنوبی وزیرستان میں موجود رہے گی، وانا سے انگوراڈہ تک متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تعمیر کی گئی 50 کلومیڑ لمبی سڑک کا افتتاح کرنے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ علاقہ چھوڑ کرجانے والے واپس آجائیں، علاقے کے لوگوں کی ترقی اس سڑک سے جڑی ہوئی ہے۔ سڑک کو شیخ خلیفہ زید بن النہیان روڈ کا نام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 550 کلومیٹر طویل سڑکیں بنانے کا اعلان کیا تھا، 300 کلو میٹر مکمل ہوچکی ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں آپریشن 3 چار ہفتوں میں ختم ہوگیا تھا، جب تک آپ مطمئن نہیں ہوتے، فوج یہیں ہے، چیف آف آر می اسٹاف کا کہنا تھا کہ سڑک کی حفاظت مقامی شہریوں کا کام ہے، اس موقع پر موجود متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سڑ ک کی تعمیر کو یو اے ای کے عوام کی طرف سے پاکستان کے شہریوں کیلئے تحفہ قرار دیا۔ 

سفیر متحدہ عرب امارات عیسیٰ عبداللہ الباشہ النعیمی کا کہنا ہے کہ ہمیں بڑا فخر ہے کہ پورے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے اس منصوبے کی معاونت کی اور بالآخر ہم حتمی نکتہ پر پہنچ گئے۔ اس منصوبے کے علاوہ ہم 52 اسکول کھول رہے ہیں جن میں 10 اعلیٰ ادارے بھی شامل ہیں اور واٹر سپلائی کے تقریباً 64 منصوبے بھی ہیں۔ مقامی عمائدین نے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل میں کمی آئے گی۔ مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ یہ سڑک نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان معیشت اور تجارت کو فروغ دے گی بلکہ اس سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز بھی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 275436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش