?>?> نواز حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کا عملی نفاذ کر ے، علامہ اقتدار نقوی - اسلام ٹائمز
0
Saturday 22 Jun 2013 07:58

نواز حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کا عملی نفاذ کر ے، علامہ اقتدار نقوی

نواز حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کا عملی نفاذ کر ے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار نقوی نے ملتان میں سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت و فوج انسانیت دشمن طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور ان ناسوروں کے خلاف بھرپور عسکری کاروائی کا آغاز کرے، نواز حکومت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کا عملی نفاذ کرے۔ گزشتہ 12سال سے صرف مصنوعی پابندیوں نے ان کالعدم دہشت گرد گروہوں کو مزید طاقتور بنا دیا ہے۔ پشاور میں چند مٹھی بھر دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، سیکورٹی ایجنسیز ان دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے قاصر کیوں ہیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کن خفیہ طاقتوں کی ایما پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔
خبر کا کوڈ : 275676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش