0
Monday 24 Jun 2013 23:38

دیامیر کا واقعہ پاکستان کا چہرہ مسخ اور عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے، فضل عباس نقوی

دیامیر کا واقعہ پاکستان کا چہرہ مسخ اور عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے، فضل عباس نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اُمورجوان سید فضل عباس نقوی نے کہا ہے کہ اگر سانحہ چلاس اور لولوسر کی تحقیقات کی جاتیں تو غیرملکیوں کے قتل جیسا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ دیا میر کا واقعہ پاکستان کا چہرہ مسخ اور عالمی برادری میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام منعقدہ ہ ''عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریوں ''سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم جوان کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں فوج اور کوہ پیما ئوں کے علاوہ دور دور تک کسی انسان کا نام و نشان نہیں ملتا اور لوگ ہیلی کاپٹرز پر جاتے ہوئے گھبراتے ہیں وہاں دہشتگردی کا واقعہ پیش آنا ہمارے سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی بدترین ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں مسجد پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے ۔ وفاقی وصوبائی حکومت نے اگر ان واقعات کا نوٹس نہ لیا تو پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 276429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش