0
Monday 24 Jun 2013 23:37

امام زمانہ (ع) کا وجود ذی جود ہی بقائے دنیا کی علامت ہے، علامہ شبیر علوی

امام زمانہ (ع) کا وجود ذی جود ہی بقائے دنیا کی علامت ہے، علامہ شبیر علوی
اسلام ٹائمز۔ بزرگ عالم دین و موسس جامعہ شہید مطہری و جامعہ خدیجۃ الکبری الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ''عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں '' کے عنوان سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ (ع) کا وجود زی جود بقائے دنیا کی علامت ہے، مہدی دوران (ع) کی ولایت و رہبریت میں ہی انسانیت کی بھلائی ہے۔ مہدی دوراں کا ظہور دنیا میں ایک ایسا سچ ہے جسے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی تسلیم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض نادیدہ قوتیں امام کے وجود کی مخالفت کرتے ہوئے اس سے انکار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ قاضی شبیر حسین علوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ زندگی میں کامیابی و کامرانی حاصل ہو تو ضروری ہے امام عصر (ع) کے ظہور کی راہ کو ہموار کرے۔
خبر کا کوڈ : 276438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش