0
Wednesday 26 Jun 2013 01:35

فیصل آباد، افتخار حسین نقوی ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب

فیصل آباد، افتخار حسین نقوی ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز: ڈاکٹر سید افتخارحسین نقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیصل آباد کے دوبارہ تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں ضلعی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اورصوبائی رہنما علامہ احمداقبال رضوی نے شرکت کی۔ ضلعی کنونشن میں یونٹس نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر سید افتخارحسین نقوی دوسری بار تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار تھے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 276797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش