0
Wednesday 26 Jun 2013 19:18

جسٹس مقبول باقر پر حملہ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

جسٹس مقبول باقر پر حملہ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام اور سینئر ججز شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے جسٹس مقبول باقر پر حملے سے متعلق جمعرات کو صبح 10 بجے ہائی کورٹ کمیٹی روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام اور سینئر ججز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس مقبول باقر پر حملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 276999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش