0
Thursday 27 Jun 2013 09:48

ہندوستان سے دوستی کی خواہش مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرنی ہوگی، عتیق

ہندوستان سے دوستی کی خواہش مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرنی ہوگی، عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ہندوستان سے دوستی کی خواہش کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرنا ہو گا۔ 11 مئی کے انتخابات میں ہمارے کارکنوں نے کسی جماعت کی حمایت کی بجائے مقامی حالات اور کردار کی بنیاد پر امیدواروں کو ووٹ دیئے۔ خدا کا شکر ہے کہ ہمارے کارکنوں نے راولپنڈی، اسلام آباد میں اپنا نظریاتی کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز تحریک انصاف کے انتخابی امیدوار اسد عمر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر کو فوکس نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دوستی کی خواہش اچھی بات ہے لیکن چند ٹکوں کے اقتصادی مفادات کے لیے غیرت و حمیت کا سودہ نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 277130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش