0
Sunday 23 Jun 2013 09:29

آزادی کشمیر اولین ترجیح ہے عوام حقیقی تبدیلی کے لیے ساتھ دیں، ترابی

آزادی کشمیر اولین ترجیح ہے عوام حقیقی تبدیلی کے لیے ساتھ دیں، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ ظلم ناانصافی اور استحصالی نظام فیل ہو چکا ہے۔ اللہ کا دیا ہوا نظام ہی عوام کو انفرادی اور اجتماعی عدل فراہم کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیڑیاں میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں اور جماعت اسلامی کے کارکن عوام کے مسائل اور حل کے یے ان کے ترجمان اور ان کی زبان بن جائیں۔ اپنے حالیہ دوہ الجزائر کے تاثرات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ عرب اور اسلامی ممالک کی حمایت حاصل کی اور اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کاوشوں کو نتیجہ خیز بنائے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومت ہندوستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اسی موافق فضاء سے فائدہ اٹھائیں۔ انھوں نے کہا کہ ترکی اور الجزائر میں منعقدہ کانفرنسسز میں کشمیر پر قراردادیں متفقہ طور پر منظور کروا کر ہندوستان کو بے نقاب کیا ہے اور کشمیریوں کے حمایت حاصل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور عوام کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 275933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش