0
Monday 7 Jun 2010 09:13

او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت کو بحری قذاقی و دہشت گردی قرار دیدیا

او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت کو بحری قذاقی و دہشت گردی قرار دیدیا
جدہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسلامی سربراہی کانفرنس نے غزہ جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عالمی ماہرین سے تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔جدہ میں او آئی سی کی مجلس عاملہ کے غیر معمولی اجلاس کے بعد سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسن اوغلو نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کے اسرائیل تنہا ہو گیا ہے۔اور عالی برادری اسکی مذمت پر متحد ہو گئی ہے۔
 او آئی سی سیکریٹری جنرل نے فلوٹیلا پر حملے کو ریاستی دہشتگردی اور بحری قذاقی قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث اسرائیلی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔اوغلو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار امدادی قافلے میں بتیس ممالک کے افراد سوار تھے۔اسی لیے یہ ایک طرح سے اقوام متحدہ پر حملہ ہے۔اس لیے عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 27778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش