0
Tuesday 2 Jul 2013 23:51

پاکستان نے پاور شیئرنگ فارمولے کے حوالے سے افغان حکام کا بیان مسترد کر دیا

پاکستان نے پاور شیئرنگ فارمولے کے حوالے سے افغان حکام کا بیان مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ دفترخارجہ نے افغان حکام کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کے ساتھ پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، پاکستانی حکام کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، پاکستان متحد، مستحکم اور پرامن افغانستان کی حمایت کرتا ہے اور افغانیوں کی زیر قیادت افغان امن عمل کی مکمل تائید کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے صدر کرزئی سے گفتگو میں بھی انہی جذبات کا اظہار کیا، تاہم افغان حکام کے منفی بیانات سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، خطے میں امن کا قیام پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 278986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش