0
Thursday 20 Jun 2013 00:43

دوحہ میں طالبان کے دفتر سے متعلق افغانستان کے خدشات، حامد کرزئی کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ

دوحہ میں طالبان کے دفتر سے متعلق افغانستان کے خدشات، حامد کرزئی کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے رابطہ کیا ہے، افغان حکام کے مطابق امریکا نے افغان حکومت کو طالبان کے دفتر کی سیاسی حیثیت تسلیم نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ افغان حکام کی بریفنگ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو دوحہ میں طالبان کے دفتر سے متعلق افغانستان کے خدشات سے آگاہ کیا، جس پر امریکا نے طالبان کے دفتر کی سیاسی حیثیت تسلیم نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ادھر قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر میں امن مذاکرات کیلئے کھولے گئے طالبان کے دفتر کا نام امارات اسلامیہ افغانستان نہیں ہے بلکہ یہ طالبان کا سیاسی دفتر ہے۔ 

ادھر قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں طالبان آفس کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے افغان امن کونسل سے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کا دفتر تمام افغانوں کیلئے ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ افغان امن کونسل نے ابھی ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ طالبان نے افغان امن کونسل سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی کا موضوع بھی زیربحث آئے گا، طالبان اپنے منصوبے امریکا کے سامنے رکھیں گے اور امریکا اپنے منصوبے رکھے گا۔



خبر کا کوڈ : 275108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش