0
Tuesday 9 Jul 2013 13:53

سندھ حکومت کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کیخلاف کارروائی کرے، سردار عزیر جان

سندھ حکومت کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کیخلاف کارروائی کرے، سردار عزیر جان
اسلام ٹائمز۔ کراچی سٹی الائنس کے چیئرمین سردار عزیر جان نے کہا ہے کہ کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ افراد اپنے آقاوں کے حکم کے مطابق زبردستی بھتہ، فطرہ، زکوة، صدقات لینے اور قبضے میں سرگرم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں ان کیخلاف بھر پور مخالفت پائی جاتی ہے وہاں جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کہ جس سے عام عوام کو یہ تاثر پہنچایا جائے کہ ان علاقوں میں امن و امان کے مسائل موجود ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کے بھتہ مافیا عناصر روز اول سے ماہ رمضان کی آمد سے قبل اہلیان کراچی کو ذہنی طور پر انتشار میں ڈالنے اور انہیں گولیوں سے چھلنی کرکے خوف و ہراس کی فضا قائم کرکے اپنے گھناونے مقاصد باآسانی حاصل کرنے کیلئے جو اقدامات کرتے ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کراچی گینگ وار ایم کیو ایم بالخصوص کراچی اور بالعموم ملک دشمن پالیسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور یہی اس کا اصل مقصد ہے۔
 
سردار عزیر جان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کراچی سٹی الائنس صدر آصف علی زرداری کے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے ان اقدامات کی روشنی میں کراچی گینگ وار ایم کیو ایم میں صف ماتم بچھ چکی ہے اور وہ مزید شاطرانہ طریقہ انداز سے کراچی کو مفلوج کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں ہونے والے حالیہ کشیدگی کے اصل حقائق حکومتی ذرائع سے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں کہ لیاری کے واقعہ میں کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کا ہاتھ ہے اور اس میں مزید ثبوت کے لئے یہ کافی ہے کہ آگرہ تاج کالونی سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ 

اپنے بیان میں سردار عزیر جان نے کہا کہ صدر مملکت صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایت جاری کریں کہ کراچی میں قیام امن کے حوالے سے وہ کسی قسم کا بھی سیاسی دباو قبول نہ کرے اور نہ ہی کسی سیاسی بلیک میلنگ میں آکر اپنے مقصد سے پیچھے ہٹیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواب غفلت سے جاگ جائے اور لیاری و کراچی دشمن ایم کیو ایم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے اصل کرتوتوں کو سرکاری سطح پر عوام کے سامنے لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زراری کی جانب سے بھتہ، قبضہ، فطرہ، زکوة، صدقات مافیا کراچی گینگ وار کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کو کراچی کے لئے خوش آئند قرار دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 281155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش