0
Sunday 7 Jul 2013 15:48

کراچی سٹی الائنس کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین پر شدید تنقید

کراچی سٹی الائنس کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ اور الطاف حسین پر شدید تنقید
اسلام ٹائمز۔ کراچی سٹی الائنس کے صدر شاہد رحمٰن نے کہا ہے کہ اہلیان لیاری کبھی بھی لسانیت کی بنیاد پر آمنے سامنے نہیں آئے بلکہ یہاں کی تمام کمیونٹیز نے لیاری کو پرامن بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔ لیاری میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بات بعض تخریبانہ ذہنیت رکھنے والی قوتوں کو ناگوار گزر رہی ہے۔ وہ لیاری میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے بھائی کے سامنے بھائی کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی گینگ وار متحدہ قومی موومنٹ نے ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں اپنے دہشت گردانہ کارروائیوں سے وہاں کے مکینوں کو یر غمال بنا دیا ہے۔ اب شاید وہ یہی کچھ لیاری میں کرنا چاہتا ہیں۔ شاہد رحمٰن نے کہا کہ لیاری میں کسی کمیونٹی کا کسی سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ اگر اس طرح کا کوئی معاملہ ہوتا تو اس کے اثرات پورے لیاری میں رونما ہوتے لیکن ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جان بوجھ کر کراچی گینگ وار ایم کیو ایم عام عوام کو یہ تاثر دینے کی کوشش میں مصروف ہے کہ لیاری لہولہان ہے۔
 
شاہد رحمٰن نے ایم کیو ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی گینگ وار ایم کیو ایم نے ہمیشہ اپنے مفاد کی خاطر شہر میں مذہبی، فرقہ وارانہ اور لسانی فسادات کرانے کی سازشیں کیں۔ ان کے سامنے نہ انسانی جان کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ان کے املاک کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی گینگ وار (ایم کیو ایم) کی زبان سے آگ ہی برستی رہتی ہے۔ ان کا سرغنہ لندن سے مار دھاڑ، جلاو گھیراو اور دھمکی آمیز بیانات جاری کرنے کے علاوہ اور کرتا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گویا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی گینگ وار( ایم کیو ایم) کے سرغنہ کے ہاتھوں آج لیاری کے چند نادان لوگ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب سانپ کو خوراک نہ ملے تو وہ اپنے بچے کو کھانا شروع کرتا ہے اور کراچی گینگ وار کی مثال بھی یہی ہے کہ وہ اپنے مفاد کی خاطر کمزور کے در پہ سجدہ ریز بھی ہوتا ہے اور طاقتور کے پاوں یہ بھی گر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھی رابطہ کمیٹی، کراچی گینگ وار کے ہاتھوں میں نہ کھیلے، یہ کسی کے بھی نہیں ہو سکتے۔ اگر یہ وفا کرنا جانتے تو پرویز مشرف کا ساتھ نہیں چھوڑتے کہ جس نے انہیں فربا کر دیا۔
 
کراچی سٹی الائنس کے صدر شاہد رحمٰن نے کہا کہ کراچی گینگ وار (ایم کیو ایم ) نے ہمیشہ قتل و غارت گری کی سیاست کی ہے۔ نہ وہ کل کسی کا تھا اور نہ آج کسی کا ہے۔ وہ صرف پرتشدد سیاست کرتا ہے اور لاشوں کے مینار بنا کر اپنا قد اونچا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی گینگ وار (ایم کیو ایم) کو ہم لیاری میں پرتشدد سیاست کرنے نہیں دینگے۔ ان کے گھناونے عزائم کی تکمیل کیلئے جو لوگ بھی ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں وہ یاد رکھیں کہ جب پرویز مشرف نے سانپ نما اس گروہ کو دودھ پلایا تو آج یہ اس کو ڈس چکے ہیں۔ پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ کچھی کمیونٹیز کے بعض کم عقل لوگوں کیلئے جان نچھاور کرے۔ شاہد رحمٰن کا کہنا تھا کہ لیاری کے حوالے سے کراچی گینگ وار (ایم کیو ایم) کے سرغنہ کے بیانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پرامن لیاری کو پرتشدد دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم سب مل کر ان کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے اور یہی لیاری اور اہلیان لیاری کی کامیابی ہے۔
خبر کا کوڈ : 280523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش