0
Thursday 11 Jul 2013 12:24

ماہ رمضان ہمیں اسلام ناب محمدی (ص) کی طرف دعوت دیتا ہے، مولانا شبیر قمی

ماہ رمضان ہمیں اسلام ناب محمدی (ص) کی طرف دعوت دیتا ہے، مولانا شبیر قمی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ اور مفتاح العلوم کشمیر کے معاون مدیر مولانا سبط محمد شبیر قمی کا اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ماہ رمضان تمام مسلمانوں کے لئے آپسی اخوت، بھائی چارگی، برابری اور ملنساری کی تعلیم دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ با برکت مہینہ ہے کہ جس میں ہمیں مہمان خدا بننے کی توفیق حاصل ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان میں ہمیں تزکیہ نفس، جہاد بالنفس، خود سازی اور معاشرہ سازی کے مواقع زیادہ فراہم ہوتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں مولانا شبیر قمی کا کہنا تھا کہ ہمیں مغربی ثقافتی یلغار کا روز بہ روز جواب دینا ہوگا، اور معاشرے کے ذمہ داران حضرات کا فریضہ ہے کہ وہ لوگوں کو حالات حاضرہ سے آگاہ کریں تاکہ مغرب کی تمام ناپاک سازشوں کا بروقت جواب دیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ مومن کہ علامت یہی ہوتی ہے کہ وہ آگاہ، با خبر اور دشمن شناس ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل دین مبین کی پیروی اور خلوص نیت سے اسلام کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

انٹرویو کے دوران مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت ساری ایجنسیاں اور افراد یہاں رہ رہے مسلمانوں کے درمیان خلفشاری اور انتشار پیدا کرنے کے لئے مصروف ہیں البتہ ہم انہیں کسی بھی حالت میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بارہا عیسائی مشینری نے اپنی غلط سرگرمیوں سے عام لوگوں کو دین مبین سے منحرف کرنے کی کوشش کی تھی لیکن علماء کشمیر کی کوشش سے وہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے، اسی طرح ہمیں ہر مرحلے پر ہوشیار اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 281894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش