0
Thursday 11 Jul 2013 12:41

پاراچنار، اہلیان بالشخیل کا اپنے حقوق کے حق میں دھرنا، ٹل پاراچنار روڈ بلاک

پاراچنار، اہلیان بالشخیل کا اپنے حقوق کے حق میں دھرنا، ٹل پاراچنار روڈ بلاک
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے ۳۳ کلومیٹر کے فاصلے پر صدہ کے قریب واقع گاوں بالش خیل کے باشندوں نے باربار مطالبات سے مایوس ہوکر بالآخر اپنے حقوق کے لئے دھرنا شروع کردیا ہے۔ آج صبح ۷ بجے سے اہلیان بالش خیل نے روڈ میں فرشیں بچھا کر مین ٹل پارچنار روڈ کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔

اسلام ٹائمز کے لوکل نمائندے کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ ہوا کہ اہلیان بالش خیل کی بنجر اراضی پر اورکزئی اور ایف آر کرم کے پاڑہ چمکنی قبائل نے ناجائز قبضہ جماکر اس میں آباد کاری شروع کردی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق اب تک تقریبا ۱۰۰ سے زائد مکانات تعمیر کئے جاچکے ہیں، تقریبا دو سال قبل اس ناجائز آباد کاری کے خلاف تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ عابد حسینی نے سمیر کے مقام پر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا جو تقریبا دو ماہ تک جاری رہا تھا، حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم ہونے کے بعد انہوں نے احتجاجی تحریک ختم کردی تھی۔ لیکن تا حال ان پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔

اہلیان بالشخیل کا دعوی ہے کہ سرکاری ریکارڈ اور کاغذات مال میں مذکورہ زمین کا تعلق بالش خیل قبیلے کے ساتھ ہے۔ انکا مطالبہ ہے کہ حکومت کے پاس مذکورہ تنازعے کا مکمل حل موجود ہے، سرکاری ریکارڈ دیکھ کر حکومت اس سلسلے میں حق پر مبنی فیصلہ کرسکتی ہے، لیکن حکومت اس سلسلے میں تساہل اور حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 281926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش