0
Saturday 13 Jul 2013 10:22

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدا منا رہے ہیں

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدا منا رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف رہنے والے اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدا کشمیر اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ حصول حق خودارادیت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 82سال قبل آج ہی کے دن مقبوضہ جموں و کشمیر میںسنٹرل جیل سری نگر کے احاطے میں بیس سے زائد کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جس جدوجہد آزادی کا آغاز کیا تھا اُسی عمل کو جاری رکھنے کے لیے کشمیری ہر سال تجدید عہد کے طور پر 13جولایی کو یوم شہدائے کشمیر مناتے ہیں۔ ریاست جموں و کشمیر کی سیاسی تحریک جسمیں پھر لاکھوں آدمی شہید ہوئے اور آج بھی ہو رہے ہیں۔ اُن 22 نوجوانوں کی قربانیوں کو سنگ میل کی حثیت حاصل ہے۔ گذشتہ آٹھ دہائیوں کے دوران حصول حق خودارادیت کے لئے کشمیری قوم نے ایک لاکھ سے زائد قربانیاں دیکر ساڑھے چار سو کے قریب قبرستانوں کو آباد کر کے شجر حُریت کی آبیاری کی۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے عوام نے ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا ساتھ دیا۔ 13 جولائی 1931ء میں کشمیریوں نے قربانی دے کر جس تحریک کا آغاز کیا تھا کہ وہ آج بھی ایک نئے جذبے کے ساتھ مقبوضۃ کشمیر کی حسین وادیوں میں جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 282518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش