0
Saturday 13 Jul 2013 19:41

پشاور، آئی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاں بحق

پشاور، آئی بی کے سابق ڈائریکٹر جنرل جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مقامی ایس ایچ او کے مطابق محمدعارف ولد محمد بخش افطاری سے قبل اپنے گھر کے قریب بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ حساس ادارے کے اہلکار کو زخمی حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول اہلکار چند سال قبل ہی ریٹائرڈ ہو ئے تھے۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی تھانہ گلبہار کی حدود شیخ آباد کے علاقے میں بھی ایک سابق آئی بی اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 282742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش