0
Monday 22 Jul 2013 21:41

ہنگو، روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کیخلاف جامعہ العسکریہ میں احتجاجی جلسہ

ہنگو، روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کیخلاف جامعہ العسکریہ میں احتجاجی جلسہ
اسلام ٹائمز۔ بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر ہونیوالے حملے کے خلاف جامعہ عسکریہ ہنگو میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس سے امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ خورشید انور جوادی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ رؤف علی مہدوی اور علامہ قیصر اقبال عابدی نے خطاب کیا اور اس عزم کا عہد کیا کہ دنیا بهر میں تمام مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کرنیوالوں کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ شام میں اصحاب پیغمبر (ص) اور محافظہ اسلام، نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ مقدسہ پر اسلام دشمن عناصر کے حملے امت مسلمہ کیلیے لمحه فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد مسلمانوں کی دشمنان اسلام کی معاونت انتہائی شرمناک اور افسوسناک اقدام هے۔ ہم ان واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان شاء الله اسلام دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 285822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش