0
Monday 15 Jul 2013 23:47

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاباب کیلئے فہرستیں مانگ لیں

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاباب کیلئے فہرستیں مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے ارکان کی فہرستیں مانگ لیں، صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی فارم کی چھپائی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کو حروف تہجی کے اعتبار سے ارکان کی فہرستیں بھیجنے کیلئے خطوط بھیج دیئے ہیں۔ صدارتی انتخابات کیلئے دو صفحات پر مشتمل پانچ سو سے زیادہ کاغذات نامزدگی فارم چھپوائے گئے ہیں۔ نامزدگی فارم میں تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔ تجویز اور تائید کنندہ کیلئے سینیٹ یا اسمبلی کا رکن اور صدارتی امیدوار کا پاکستانی ووٹر ہونا ضروری ہے۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔ ترجمان کے مطابق صدارتی انتخابات کے شیڈول پر کام کل چیف الیکشن کمشنر کی برطانیہ سے واپسی پر شروع کیا جائے گا۔ صدارتی عہدے کی میعاد آٹھ ستمبر کی رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی، آئینی طور پر مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل شیڈول جاری کیا جانا ضروری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نو اگست سے قبل کر دیں گے۔

خبر کا کوڈ : 283378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش