0
Friday 26 Jul 2013 22:04

کشمیر صدیوں سے آپسی بھائی چارہ کا گہوارہ رہ چکا ہے، مولانا سبط محمد شبیر

کشمیر صدیوں سے آپسی بھائی چارہ کا گہوارہ رہ چکا ہے، مولانا سبط محمد شبیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے خندہ بڈگام میں مرکزی جامع مسجد زینبیہ میں نماز جمعہ کے موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ مفاد خصوصی رکھنے والے کچھ عناصر ملی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی مذموم کوششوں میں لگے ہیں اور روایتی شیعہ سنی اتحاد کو توڑنے کی مکروہ سازش کررہے ہیں، انہوں نے لوگوں سے ایسے عناصر سے خبردار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر صدیوں سے آپسی بھائی چارہ کا گہوارہ رہ چکا ہے لہذا اسے بنائے رکھنے کی ضرورت ہے، مولانا سبط قمی نے دینی جماعتوں اور علماء سے اپیل کی کہ وہ موجودہ نازک حالات میں اتحاد دشمن عناصر کو الگ تھلگ کرنے کیلئے اپنا غیر مشروط تعاون پیش کریں، انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کا مسلمانوں کو آپس میں لڑانا ہمیشہ سے ہی مقصد رہا ہے اور ان چالوں کا ناکام بنانے کیلئے شیعہ سنی اتحاد ہی ایک بڑی فتح ہے۔
خبر کا کوڈ : 287109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش