0
Sunday 21 Jul 2013 22:57

بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ دراصل اسرائیل، امریکہ اور اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے، مولانا سبط شبیر قمی

بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملہ دراصل اسرائیل، امریکہ اور اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے، مولانا سبط شبیر قمی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے جلیل القدر عالم دین علامہ شیخ مہدی حسین کی 15 ویں برسی کے موقعہ پر خندہ بڈگام کے امام بارہ گاہ میں آج ایک پروقار مجلس حسینی کا انعقاد کیا گیا جس میں بھاری تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور ذاکرین و علماء کرام نے علامہ مرحوم کی علمی و تبلیغی خدمات کو اجاگر کیا، مرحوم علامہ نجفی کے جانشین و پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے واعظ و تبلیغ کے بعد عالم اسلام کے موجودہ حالات اور مقبوضہ کشمیر میں قرآن کریم کی بے حرمتی کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی منظم سازشیں ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ شیعہ اور سنی میں تفرق ڈالنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شام میں دختر رسول اکرم (ص) حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملہ دراصل اسرائیل، امریکہ، یزیدی نسل اور اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے تاکہ اس کا الزام مسلمانوں کے دیگر مسالک پر ڈال کر ملت اسلامیہ کو منتشر کیا جائے۔

مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عالم اسلام کے ذی حس اور حقیقی علماء سے اپیل کی کہ وہ ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں، پروگرام کے دوران لوگوں نے لا شرقیہ و لا غریبہ، اسلامیہ اسلامیہ، لا شیعہ و لا سنیہ کے زور دار نعرے بلند کئے، تقریب کے آخر پر ملت اسلامیہ کے اتحاد و اتفاق کیلئے بارہ گاہ الہیٰ میں خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 285476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش