0
Monday 29 Jul 2013 00:54

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سپاہی کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سپاہی کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عاصم اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔ پاک افواج کے سپاہی عاصم اقبال راولا کوٹ کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی کے علاقے چروہ گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہید کے اہلخانہ اور دس کور کے کرنل طاہر سمیت پاک افواج کے دیگر اعلٰی افسران اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ شہید کے سوگواران میں والد اور والدہ شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 287720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش