0
Monday 29 Jul 2013 23:26

عمران خان اپوزیشن کا ساتھ نبھائیں اور صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، امین فہیم

عمران خان اپوزیشن کا ساتھ نبھائیں اور صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں، امین فہیم
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ امین فہیم کہتے ہیں شیڈول صرف نواز شریف کے سعودی عرب جانے کی وجہ سے تبدیل ہوا۔ رضا ربانی کو تو الیکشن کمیشن پر ہی اعتماد نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کل قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس میں شرکت کریگی، تاہم صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ اور ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائینگی۔ رضا ربانی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا لیکن اس نے عدلیہ کو دعوت دی اور اپنا اختیار گنوایا، بے اختیار الیکشن کمیشن بھلا شفاف انتخاب کیسے کرائے گا۔ امین فہیم نے پیشکش کی کہ صدر کا انتخاب 6اگست کو کرا لیا جائے تو بائیکاٹ نہیں کریں گے۔ انہوں نے عمران خان سے بھی کہا کہ رات ابھی باقی ہے، آخری گیند پر چھکا لگائیں، اپوزیشن کا ساتھ نبھائیں اور صدارتی انتخاب کو بائی بائی کہہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 288004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش