0
Monday 29 Jul 2013 23:17

امریکی وزیر خارجہ کیری 31 جولائی کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے

امریکی وزیر خارجہ کیری 31 جولائی کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری رواں ماہ کی 31 تاریخ کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری دو روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں پاک امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں امریکی معاونت پر بھی بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔ سفارت خانے کے مطابق جان کیری کے دورے کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جان کیری چار بار پاکستان کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔ جاں کیری حالیہ دنوں میں بھارت کا دورہ کرچکے ہیں، ان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس سے امریکہ اور نواز حکومت کے مستقبل میں تعلقات کی سمت واضح ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 288020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش