0
Wednesday 31 Jul 2013 23:43

دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے، علامہ خورشید جوادی

دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے، علامہ خورشید جوادی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ خورشید انور جوادی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشتگرد استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشتگرد کیساتھ مذاکرات کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس لئے کہ دہشتگرد کا کوئی نظریہ نہیں ہے، کوئی ایمان نہیں ہے، کوئی ایک ہدف نہیں ہے۔ وہ استعماری قوتوں کا آلہ کار ہے۔ جن میں امریکہ، اسرائیل یا انڈیا ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ را اور موساد وغیرہ دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں اور دہشتگردی کو پاکستان میں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آنے کے بعد اگرچہ ایک امید تھی کہ جب ان کی حکومت آئے گی تو ملک میں امن قائم ہوگا، بلخصوص ہمارے صوبہ میں۔ لیکن ہم نے یہ دیکھا ہے کہ بجائے امن قائم ہونے کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے سدباب کیلئے ہماری فوج کے اعلیٰ افسران کو، ملک کی درمند شخصیات کو اور سیاسی و مذہبی رہنماوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا، اور سوچنا ہوگا کہ ہم اس کا حل کس طرح نکالیں۔
خبر کا کوڈ : 288634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش