0
Sunday 4 Aug 2013 17:53

خضدار، فائرنگ میں قبائلی رہنما سمیت 4 زخمی جبکہ چمن میں ایک شخص قتل

خضدار، فائرنگ میں قبائلی رہنما سمیت 4 زخمی جبکہ چمن میں ایک شخص قتل
اسلام ٹائمز۔ خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت4افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو ہسپتال روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفر زہری کے قریبی ساتھی میر محمد اسماعیل شیخ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے میر اسماعیل شیخ، اس کا بھائی حافظ محمد اکبر، گن مین محمد اسلم اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
علاوہ ازیں چمن میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئگے۔ دریں اثناءکوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد نے تاجر حاجی محمد اسحاق مغل کو اغواءکر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 289694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش