0
Friday 12 Jul 2013 22:36

بلوچستان، ترجمان وزیرِ اعلیٰ کا بھتیجا قتل

بلوچستان، ترجمان وزیرِ اعلیٰ کا بھتیجا قتل
اسلام ٹائمز۔ لیویز ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ تربت کے بلیدہ علاقے میں 2 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جان محمد بلیدی کے بھتیجے چراغ بلیدی کو نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ سے چراغ بلیدی شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگئے۔ حملے کے بعد مسلح افراد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد لیویز اہلکاروں نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔

جان محمد بلیدی صوبے کی حکمران نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن ہیں ۔ ان کی پارٹی بلوچ قوم پرست جماعت سمجھی جاتی ہے جس کے سربراہ صوبے کے موجودہ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ہیں۔ فی الحال کسی نے بھی واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم لیویز اہلکاروں کا خیال ہے کہ یہ علاقے میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی کارروائی ہوسکتی ہے جو یہاں سرگرم ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس حملےکی بھرپور مذمت کی ہے اور اسے اپنی جماعت کی جانب سے صوبے میں امن وامان کیلئے کوششوں میں ایک رکاوٹ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 282454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش