0
Thursday 8 Aug 2013 20:34

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔ چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات اور پاک بحریہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ چاند نظر آنے کا وقت گزر جانے کے بعد مرکزی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں مختلف زونل کمیٹیوں سے ملنے والی شہادتوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران شوال کے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بعض مقامات پر معطل ابر آلود تھا لیکن جہاں جہاں مطلع صاف تھا ان میں سے کئی مقامات پر چاند دیکھا گیا جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے شوال کا چاند نظر آگیا ہے اس لئے کل بروز جمعہ 9 اگست 2013ء کو عیدالفطر ہوگی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں رویت ہلال کے واضح امکان ظاہر کئے تھے تاہم ان علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث رویت ہلال کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 290973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش