0
Thursday 15 Aug 2013 03:33

قم المقدسہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح ) کی برسی کے موقع پر سیمینار

قم المقدسہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح ) کی برسی کے موقع پر سیمینار
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان (شعبہ قم المقدسہ )کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح)کی پچیسویں برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار کی صدارت مجلس وحدت مسلمین (شعبہ قم المقدسہ)کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے کی جبکہ مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مر کزی شوری عالی کے رہنما بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی تھے۔ سیمینار میںسابق سیکرٹری جنرل (شعبہ قم المقدسہ)علامہ سید محمدتقی شیرازی، علامہ حسنین عباس کے علاوہ قم المقدسہ کے علمائے کرام، طلباء اور اصفہان کے طلبا ء نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ ہمیں شہید قائد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحاد وحدت کا پرچار کرنا چاہیے اور آپس کے تمام داخلی اختلافات بھلاکر ملت اور استحکام پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔سیمینار سے علامہ غلام محمد فخرالدین اور علامہ حیدرعلی جوادی نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 292630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش