0
Saturday 17 Aug 2013 00:40

افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرکے وہاں سے مداخلت ختم کی جائے، محمود خان اچکزئی

افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرکے وہاں سے مداخلت ختم کی جائے، محمود خان اچکزئی

اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا میپ کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرکے وہاں پر مداخلت ختم کی جائے اور پاکستان کی نئی آزاد جمہوری حکومت کو افغانستان اور انڈیا کیساتھ صلح کرکے خطے کی امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں چمن جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پرامن افغانستان ہی خطے کی امن کا ضامن ہے۔ جب تک افغانستان میں امن کا قیام اور اس کی آزادی و خود مختاری کا احترام نہیں کیا جاتا، اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا پاکستان سمیت سب کو اس سلسلے میں واضح پالیسی اختیار کرکے دہشتگردی اور بدامنی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا اور ملک و خطے کے کروڑوں انسانوں کو آگ و خون کے شعلوں سے بچانا ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 293197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش