0
Monday 19 Aug 2013 19:34

ایران پر تنقید پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے،علامہ نیاز نقوی

ایران پر تنقید پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے،علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے 17 اگست 2013 ء کو ’’دن نیوز چینل‘‘ پر طاہر اشرفی کی اس شرانگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کیلئے برادر ہمسایہ ملک ایران پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ بے گناہ شہریوں، فوج، پولیس اور غیر ملکی سیاحوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے لشکر جھنگوی اور طالبان سے تعلق کا کھلے عام اعتراف کرتے ہیں۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ بم دھماکے، خودکش حملے کرنے والوں میں سے کسی کا تعلق بھی شیعہ مسلک سے نہیں کہ ایران پر جھوٹا الزام عائد کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ وحدت و اتحاد کا مؤ قف اپنایا ہے، فلسطین میں کوئی بھی شیعہ نہیں مگر عربوں کے برعکس ایران نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت کی، اسی طرح مظلوم مصری عوام کی بھی ایران ہی حمایت کر رہا ہے جبکہ بعض عرب ممالک امریکی حکم پر ان مظالم میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کرنے والوں کا مقصد ایران کی مخالفت کر کے پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچانا اور دہشت گردوں کو بچانا ہے، ایران شیعہ اکثریتی آبادی کا ملک ہے مگر وہاں سنی مسلمان پُرامن زندگی گزار رہے ہیں، طاہر اشرفی جیسے شرپسند مخصوص اہداف اور کچھ قوتوں کے اشارے پر دہشت گردوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے پیمرا سے مطالبہ کیا کہ ٹی وی چینلز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنایا جائے، مذکورہ مولوی سمیت دہشت گردوں کے حامیوں کے چینلز پر آنے پر پابندی عائد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 293952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش